سنکیانگ کے غیر مادی ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے نمائش کا انعقاد

2022/07/31 19:21:31
شیئر:

 

چین کی وزارت ثقافت اور سیاحت کے زیراہتمام اکتیس جولائی کو ارمچی میں"سنکیانگ ایک حیرت کدہ " کی مناسبت سے  نمائش منعقد کی گئی جس میں غیر مادی ثقافتی ورثے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ نمائش میں سنکیانگ کی مدد  کرنے والے چین کے دوسرے  19 صوبوں اورشہروں کے 193 غیر مادی ثقافتی ورثے اور سنکیانگ کے 146غیر مادی ثقافتی ورثے  کو اجاگر کرنے کے لیے سلسلہ وار سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔چار اگست تک جاری رہنے والی مذکورہ نمائش آن لائن اور آف لائن ، دونوں صورتوں میں شرکاء کو   غیر مادی ثقافتی ورثے سے روشناس کروائے گی۔