وسیع سبزہ زاروں اور جنگلات سے گزرتی سیاحتی ٹرین

2022/08/01 10:12:45
شیئر:

حال ہی میں "ہولون بائر" کی سیاحتی ٹرین نے بہت شہرت حاصل کی ہے۔ یہ ٹرین چین کے اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے کے شہر ہولون بائر سے شروع ہو کر، علاقے کے مختلف سبزہ زاروں، دلدلی علاقوں، جھیلوں اور پہاڑوں سے گزرتے ہوئے،  پھر "چین کا آرکٹک گاؤں"کہلائے جانے والے شہر "مو حے "سے ہوتی ہوئی اپنی آخری منزل ،صوبہ حے لونگ جیانگ کے شہر ہاربن پہنچتی ہے۔ پانچ دنوں پر مشتمل یہ سفر سیاحوں کی چین کے انتہائی شمالی علاقوں کو دیکھنے کی خواہش کوپورا کرتا ہے۔