چین کی وزارت تجارت کا امریکہ میں چپس اینڈ سائنس ایکٹ کی منظوری پر اظہار خیال

2022/08/01 10:15:28
شیئر:

حال ہی میں امریکی کانگریس میں چپس اینڈ سائنس ایکٹ کی منظوری دی گئی ، چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے اس حوالے سے ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس ایکٹ سے امریکہ میں چپس کی مقامی صنعت کو بہت زیادہ سبسڈی فراہم کی جائے گی اور یہ مخصوص صنعتوں کوحمایت فراہم کرنے کی پالیسی کی ایک نمایاں مثال ہے۔ اس ایکٹ کی کچھ دفعات سے چین میں متعلقہ صنعتی اداروں کی معمول کی تجارت اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو پابند کیا گیا ہے جس سے عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین اور عالمی تجارت بری طرح متاثر ہو گی۔امریکی ایکٹ کے نفاذ کو عالمی تجارتی تنظیم کے متعلقہ اصول و ضوابط پر کاربند رہنا چاہیئے اسے کھلا،شفاف اور بلا امتیاز ہونا چاہیئے اور عالمی صنعتی و سپلائی چین کے استحکام وتحفظ کے لیے موزوں ہونا چاہیئے۔چین اس ایکٹ سے متعلق صورتحال پر توجہ دیتا رہے گا اور مناسب وقت پر اپنے قانونی حقوق و مفادات  کے تحفظ کے لیے لازمی اقدامات اختیار کرے گا۔