امریکہ کو ایران کے جوہری مذاکرات میں خلوص کا مظاہرہ کرنے کا ایک اور موقع دیا جائے گا،ایران

2022/08/01 10:50:57
شیئر:

31 جولائی کوایران کے نائب وزیر خارجہ اور ایرانی جوہری معاملے پر اعلی مذاکرات کار علی باقری نے  کہا کہ ایران، امریکہ کو مذاکرات میں "خلوص اور ذمہ داری سے کام کرنے" کا ایک اور موقع دینے کے لیے تیار ہے۔
علی باقری کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری معاہدے سے امریکہ کے یکطرفہ "غیر قانونی" انخلاء کے باعث پیدا ہونے والی "تباہ کن اور پیچیدہ صورت حال" سے نمٹنے کی خاطر مذاکرات کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے ، ایران نے معاہدے سے متعلق دیگر فریقوں کو مذاکرات کے "مندرجات اور طریقہِ کار" کے بارے میں  خیالات سے آگاہ کر دیا ہے ۔ ایران ،امریکہ کو ایک اور موقع دینے کے لیے دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ اگر امریکہ ایسا کرنے پر آمادہ ہوتا ہے تو ایران مختصر نوٹس پر مذاکرات ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔