تائیوان کی علیحدگی کا قطعاً کوئی امکان نہیں ہے ، تائیوان کے دانشور

2022/08/01 16:47:27
شیئر:

امریکی اسپیکر  نینسی پیلوسی  کے دورہ تائیوان کے حوالے سے تائیوان کی شی شن یونیورسٹی کے پروفیسر  یو زی شیانگ نے حا ل ہی میں سی ایم جی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تائیوان کے اکثر سیاست دان جو "تائیوان کی علیحدگی " کی وکالت کرتے ہیں، وہ امید لگائے بیٹھے ہیں کہ ایسی بین الاقوامی شخصیات کے دوروں کی ایک علامتی اہمیت ہے۔ لیکن درحقیقت ہم سب اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر "تائیوان کی علیحدگی " کا کوئی امکان نہیں ہے۔ لہٰذا، ایسے علامتی اقدامات کا واحد نتیجہ یہ ہے کہ آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات کو  نقصان پہنچے گا اور تائیوان کے عوام کو سلامتی اور استحکام کی قیمت چکانی پڑے گی، جو یقیناً قابل قبول نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تائیوان کے اکثریتی لوگ جو پرامن زندگی گزارنا چاہتے ہیں وہ یہ نہیں دیکھنا چاہتے کہ ایسے سیاستدان  آبنائے تائیوان کی صورتحال کو خراب کریں ۔