امریکہ میں بے گھر معمر افراد کی تعداد میں اضافہ

2022/08/01 15:43:48
شیئر:

 

سی بی ایس نیوز کے مطابق 65 سالہ  ماریا نیگریٹ اپنی بیٹی اور  پوتی کے ہمراہ سان ڈیاگو میں اپنی کار میں رہتی ہیں کیونکہ وہ اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں اور اپنے اپارٹمنٹ سے بے دخل ہو  چکی ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ موجودہ صورتحال  کے تناظر میں ایک بہتر معیار زندگی کے لیے ہماری سبھی کوششیں بے سود ہیں۔ پنسلوانیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق ملک بھر میں  55 سال سے زیادہ عمر کے بے گھر افراد کی تعداد اگلے چار سالوں میں 225,000 تک پہنچنے کی توقع ہے جو 2017 کے  170,000 سے 32 فیصد زیادہ ہے۔