امریکہ تائیوان کے معاملے پر دوہرے معیار سے گریز کرے ، چینی وزارت خارجہ

2022/08/01 16:50:27
شیئر:

چین  کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے یکم اگست کو یومیہ نیوز بریفنگ کے دوران  امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی  کے دورہ تائیوان اور چین سے متعلق امریکی پالیسی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین نے پیلوسی کے دورہ تائیوان کے حوالے سے بارہا اپنا پختہ موقف واضح کیا ہے۔ ایک چین کا اصول آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کی معراج ہے، یہ امریکہ ہی ہے  جس نے  تائیوان کے معاملے پر ون چائنا پالیسی کو بارہا  توڑ مروڑ کر کے غیر ذمہ دارانہ تبصرے  کئے ہیں ۔ امریکہ نے حالیہ دنوں ہر ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی ضرورت پر زور دینا شروع کیا ہوا ہے، امید ہے کہ امریکہ  سب سے پہلے تائیوان کے معاملے پر اپنے قول و فعل پر قائم رہے گا اور دوہرے معیار سے باز رہے گا۔