فارچیون میگزین نے کولوراڈو کی ایک ہیلتھ کیئر سروسز کمپنی کے سی ای او کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ کے" طبی صحراؤں" میں وبا کے حوالے سے ایک سرد مہری پائی جاتی ہے۔ ہر 10 میں سے تقریباً ایک امریکی "طبی صحرا" میں رہتا ہے۔یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں اسے ہنگامی دیکھ بھال، فارمیسیوں، یا بعض اوقات بنیادی طبی دیکھ بھال تک رسائی نہیں ہے۔ان میں سے اکثر طبی صحرا غربت زدہ شہری محلوں میں پائے جاتے ہیں جبکہ دیہی علاقوں میں تو رسائی ہی مشکل ہے۔یہ ایک حقیقت یہ ہے کہ 30 ملین امریکی روزانہ طبی خدمات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں ۔