چینی وزیر خارجہ اور ان کے تاجک ہم منصب کے درمیان ملاقات

2022/08/01 19:52:17
شیئر:

 

یکم اگست  کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے دوشنبے میں تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین مہر الدین کے ساتھ  ملاقات کی۔وانگ ای نے کہا کہ 30 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین تاجکستان تعلقات نے تیزی سے ترقی کی ہے ۔ دونوں فریقوں نے "بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر ، ایک ترقیاتی کمیونٹی اور ایک سیکورٹی کمیونٹی کی تعمیر، اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ چین تاجکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر موئثر عمل درآمد اور چین تاجکستان ہم نصیب سماج کی تعمیر کے  کے لیے مل کر کام کرنے پر آمادہ ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی باہمی سودمند تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے بہتر مستقبل کے لیے مثبت پیش رفت کو آگے بڑھایا جا سکے۔
مہر الدین نے کہا کہ تاجکستان اور چین اچھے پڑوسی، اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں۔تاجکستان اپنے بنیادی مفادات کے تحفظ میں چین کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے اور ہمیشہ ایک چین کے اصول کی پاسداری کرتا ہے۔