القاعدہ کے سربراہ کو ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا گیا ہے ۔ امریکی صدر کا اعلان

2022/08/02 10:22:06
شیئر:

یکم اگست کو امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے افغانستان میں ایک خصوصی ڈرون آپریشن کی منظوری دی تھی جس کے بعد  کابل میں "القاعدہ"کے ایک ٹھکانے پر ڈرون حملہ کیا گیا اور القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کو ہلاک کر دیاگیا ہے ۔افغان عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
 ایمن الظواہری نے سال 1998 میں القاعدہ میں شمولیت اختیار کی تھی او ر اسی سال وہ ،تنزانیہ اور کینیا میں دو امریکی سفارتخانوں پرہونے والے حملوں اور سال 2001 میں نائن -الیون حملے سمیت دیگر دہشت گرد حملوں کے مرکزی منصوبہ ساز تھے۔ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد 2011 میں الظواہری کوالقاعدہ کا سربراہ بنایا گیا تھا۔