چین کا "خدمات کی تجارت کا بین الاقوامی میلہ ۲۰۲۲" بیجنگ میں منعقد ہو گا

2022/08/02 10:45:46
شیئر:

چینی وزارت تجارت اور بیجنگ کی مقامی حکومت کی مشترکہ میزبانی میں چین کا  "خدمات کی تجارت کا بین الاقوامی میلہ ۲۰۲۲"۳۱ اگست سے ۵ ستمبر تک نیشنل کنونشن سینٹر اور شوگانگ پارک میں آن لائن اور آف لائن منعقد ہوگا۔
رواں سال اس میلے کا موضوع  ہے"سروس کوآپریشن پروموٹس ڈویلپمنٹ، گرین انوویشن میٹس دی فیوچر" ،اس موضوع  پرمختلف قسم کی چھ سرگرمیاں  ترتیب دی گئی ہیں، جن میں عالمی سروس ٹریڈ سمٹ، فورم میٹنگز، پروموشن اور گفت و شنید، نتائج کا اجرا اور معاون سرگرمیاں شامل ہیں۔ 
اس وقت 65 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نےاپنے  ملک یا اپنےصدر دفتر کے نام پر آن لائن اور آف لائن نمائشیں منعقد کی ہیں۔ اقوام متحدہ کی تنظیم برائے صنعتی ترقی اور عالمی موسمیاتی تنظیم سمیت دیگر بین الاقوامی تنظیمیں بھی نمائشوں، فورمز اور میٹنگز کا انعقاد کریں گی۔ خدمات کی تجارت میں تیس بہترین ممالک اور خطوں میں سے چنیدہ ممالک اور علاقے،دنیا کے ٹاپ 500 اور رہنما صنعتی اداروں کو نمائش میں مدعو کیا جائے گا۔