تائیوان چینی سرزمین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے ،چینی وزیر خارجہ وانگ ای

2022/08/02 19:44:55
شیئر:

 

دو تاریخ کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت اور وسطی ایشیا کے دورے کے بعد تائیوان کے معاملے پر میڈیا بات چیت میں چین کے پختہ موقف کی وضاحت کی ۔وانگ ای نے کہا کہ ون چائنا اصول بین الاقوامی برادری کا عالمی اتفاق رائے، دوسرے ممالک کے ساتھ چین کے تبادلوں کی سیاسی بنیاد، چین کے بنیادی مفادات کا مرکز اور ناقابل تسخیر سرخ لکیر اور باٹم لائن ہے۔ امریکہ میں کچھ لوگ تائیوان کے معاملے پر چین کی خودمختاری کو چیلنج کر رہے ہیں، ون چائنا پالیسی کو کھوکھلا کر رہے ہیں، حتیٰ کہ دانستہ آبنائے تائیوان میں پریشانی پیدا کر رہے ہیں۔

وانگ ای نے کہا کہ اُن کے حالیہ دورے کے دوران تمام ممالک کے رہنماؤں نے ملاقاتوں اور بات چیت میں واضح طور پر کہا کہ وہ ون چائنا پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ تائیوان چینی سرزمین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔ مذکورہ ممالک  نے تائیوان کے معاملے پر چین کے داخلی امور میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی مخالفت کی ہے۔ اس سے ایک بار پھر ظاہر ہوتا ہے کہ ون چائنا اصول بین الاقوامی برادری کی مقبول خواہش اور عمومی رجحان ہے۔