امریکہ میں قیدی خواتین کو غیر انسانی سلوک کا سامنا

2022/08/02 15:09:02
شیئر:

 

سی این این کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا میں قید اٹھائیس خواتین نے دو الگ الگ وفاقی مقدموں میں الزام لگایا ہے کہ انہیں دھمکیاں دی گئی ہیں یا جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان میں دو خواتین ایسی بھی ہیں جن کے مطابق اسی سہولت میں قید مردوں نے  ان کی عصمت دری کی ہے اور متعلقہ اہلکار کو اس ضمن میں 1,000 ڈالر کی رشوت دی گئی ہے۔
دونوں مقدموں میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو ان کے آئینی حقوق سے محروم کیا گیا ہے جس سے انہیں جسمانی، جذباتی اور نفسیاتی طور پر صدمہ پہنچا ہے۔