سال کی دوسری ششماہی میں چینی عوامی بینک کے کام کی ترجیحات

2022/08/02 10:18:30
شیئر:

یکم اگست کو چینی عوامی بینک کی جانب سے سال ۲۰۲۲ کی دوسری ششماہی کے لیے منعقدہ ورک کانفرنس میں مرکزی بینک کے کام کی ترجیحات کی وضاحت کی گئی ۔ ترجیحی کاموں کی ترتیب اس طرح بیان کی گئی کہ  
 پہلا،  مانیٹری کریڈٹ کی مستحکم اور معتدل ترقی کو برقرار رکھا جائے گا.چھوٹے اور مائیکرو نجی انٹرپرائزز اور دیگر کلیدی شعبوں کے لیے مالی امداد میں اضافہ کیا جائے گا۔
دوسرا، اہم شعبوں میں موجود نقصانات کے خطرے کو  بخوبی حل کیا جائے گا۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے بینکوں کے لیے  خطرات کو روکا جائے گا اور ان کو کم کیا جائے گا۔ مختلف ہاؤسنگ کریڈٹ پالیسیز کا نفاذ شہر کی مخصوص صورتحال کے مطابق کیا جائے گا۔ رئیل اسٹیٹ کریڈٹ اور بانڈز سمیت ،فنانسنگ چینلز کے استحکام کو برقرار رکھا جائے گا اور رئیل اسٹیٹ کے لیے نئے ترقیاتی ماڈلز کی تلاش کو تیز کیا جائے گا۔
تیسرا، میکرو پروڈینشل مینجمنٹ سسٹم کو بہتر بنایا جائے گا۔ فنانشل ہولڈنگ کمپنیز کی مارکیٹ تک رسائی کو بہتر انداز میں کنٹرول کیا جائے گا اور ان کمپنیز  کی ہمہ جہت نگرانی کی جائے گی۔
چوتھا، مالیاتی مارکیٹ کی اصلاحات کومضبوط کیا جائے گا اور زرمبادلہ کے ذخائر کے انتظام کی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔
پانچواں، چینی کرنسی آر ایم بی کی بین الاقوامیت سازی  کی سطح کو مستقل طور پر بہتر بنایا جائے گا۔
چھٹا، عالمی مالیاتی حکمرانی میں پورے طور سے حصہ لیاجائے گا۔
اور  ساتواں، مالیاتی خدمات اور انتظام کے معیار کو مسلسل بہتر بنایا جائے گا اور ڈیجیٹل آر ایم بی پائلٹ پروگرام کو منظم طریقے سے وسعت دی جائے گی۔