بحیرہِ جنوبی چین اور بو ہائی سمندر میں نیویگیشن وارننگ

2022/08/02 13:48:07
شیئر:

چائنا میری ٹائم سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے اطلاع کے مطابق ،چھنگ لان میری ٹائم سیفٹی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ نیویگیشن وارننگ  کے مطابق یکم اگست سےچھ اگست کی رات بارہ بجے تک ، بحیرہِ جنوبی چین کی بعض آبی حدود میں فوجی تربیتی مشق  منعقد ہورہی ہے اور اس دوران ان حدود میں داخلہ منع ہے۔دا لیان میری ٹائم سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے جاری کردہ انتباہ میں کہا گیا ہے کہ بو ہائی سمندر کے شمالی حصے میں یکم اگست، دو پہر دو بجے سے چار اگست کی رات بارہ بجے تک اصل بارود کا استعمال کیا جائے گا لہذا ان تواریخ میں بو ہائی سمندر کی شمالی حدود میں داخلہ ممنوع ہے۔