اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ہیروشیما پر ایٹم بم حملے کی یادگاری تقریب میں شرکت کریں گے

2022/08/02 11:00:15
شیئر:

یکم اگست کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے بتایا کہ  وہ 4 اگست کو جاپان جائیں گےجہاں وہ 6 اگست کوہیروشیما پر ایٹم بم حملے کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔
انتونیو گوتریز بم دھماکوں کے متاثرین سمیت دوسری جنگ عظیم کے تمام متاثرین کو یاد کریں گےاور عالمی رہنماؤں سے جوہری ذخائر کے خاتمے کے لیے اپنے مطالبے کا اعادہ کریں گے۔
اطلاعات  کے مطابق اپنے دورے کے دوران، انتونیو گوتریز جاپان کے اعلی حکام اور ہیروشیما اور ناگاساکی پر ہونے والے ایٹمی حملوں میں بچ جانے والوں سے ملاقات کریں گے۔ وہ جوہری عدم پھیلاؤ سمیت  دیگر موضوعات پر نوجوانوں کے ساتھ ہونے والے مباحثے میں بھی شرکت کریں گے۔
جارحیت کی جنگ شروع کرنے والے جاپان کو فوری طور پر ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کے لیے، امریکی فوج نے بالترتیب 6 اور 9 اگست 1945 کو ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم گرائےتھے۔ ایک طویل عرصے سے جاپان نے خود کو دوسری جنگ عظیم ،خاص طور پر جوہری بمباری کی بھینٹ چڑھنے والے کے طور پر پیش کیا ہے، لیکن اس ایٹم بم حملے کے تاریخی پس منظر کا ذکر کم ہی ہوتا ہے۔