اگست میں چین، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا عارضی چیرمین ملک رہے گا

2022/08/02 10:49:42
شیئر:

یکم اگست سےچین نے ماہِ اگست کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی عارضی صدارت سنبھال لی ہے۔
یکم اگست کو منظور کیے گئے اس ماہ کے ورکنگ پلان کے مطابق  سلامتی کونسل اگست میں یمن، شام، لیبیا ،مشرق وسطیٰ میں فلسطین، انسداد دہشت گردی اور دیگر امور کا جائزہ لے گی۔ چین کی تجویز کے تحت، سلامتی کونسل "مشترکہ سلامتی کو برقرار رکھنے" اور "افریقی ممالک کی استعداد کار کو مضبوط بنانے" کے موضوع پر دو موضوعاتی اجلاس بھی منعقد کرے گی۔
سلامتی کونسل کے 15 ممبران اپنی باری آنے پر ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کرتے ہیں۔  چین نے گزشتہ  سال مئی میں سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالی تھی۔