قومی مفادات کا سودا کرنے والے ہر حال میں ناکامی سے دوچار ہوں گے ،چینی ریاستی کونسل

2022/08/03 15:33:17
شیئر:

چینی ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور  تائیوان کے ترجمان ما شیاو گوانگ نے تین تاریخ کو کہا کہ چھائی انگ وین اور  ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام اپنے ذاتی مفادات کے لیے بیرونی قوتوں کے ساتھ مل کر تائیوان کی علیحدگی کی اشتعال انگیزی میں ملوث ہیں۔ایسے رویے نہ صرف خود کے لیے تباہ کن ہیں بلکہ  تائیوان کو بھی تباہی کے گڑھے میں دھکیل دیں گے۔تاریخ نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ تائیوان کی علیحدگی کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ملک و قوم کے مفادات کا سودا کرنے والے ہرحال میں ناکام ہوں گے۔ کوئی بھی فرد ، کوئی بھی قوت اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے چینی عوام کے پختہ عزم اور مضبوط صلاحیت کو کمتر نہ سمجھے۔