چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کی شدید مخالفت

2022/08/03 00:05:29
شیئر:

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی نے نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کی شدید مخالفت کی ہے۔ایک بیان میں کہا گیا کہ دو تاریخ کو امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے چین کی سخت مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے تائیوان کا دورہ کیا۔ یہ اقدام ون چائنا اصول اور چین۔امریکہ تین مشترکہ اعلامیے کی سنگین خلاف ورزی ہے، بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔یہ اقدام چین۔امریکہ تعلقات کی سیاسی بنیاد کے لیے شدید نقصان دہ ہے ۔ یہ چین کے تناظر میں ایک بڑی سیاسی اشتعال انگیزی ہے۔ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی اس کی سختی سے مخالفت اور مذمت کرتی ہے۔

دنیا میں صرف ایک چین ہے، تائیوان چینی سرزمین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے، اور عوامی جمہوریہ چین کی حکومت واحد قانونی حکومت ہے جو پورے چین کی نمائندگی کرتی ہے۔ تائیوان کا مسئلہ چین کا اندرونی معاملہ ہے۔ ہم چین کو تقسیم کرنے کی تمام کوششوں اور اقدامات کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، چین کے پرامن اتحاد کے عمل میں مداخلت کرنے والی کسی بھی بیرونی طاقت کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، اور کسی بھی ملک کو تائیوان کے معاملے میں کسی بھی طرح سے مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ چین کو ہر حال میں متحد ہونا ہے ۔ یہ ایک ناگزیر تاریخی رجحان ہے۔ قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے چینی عوام کے مضبوط عزم، پختہ ارادے اور مضبوط صلاحیت کو کسی بھی طرح کمتر نہ سمجھا جائے۔