امریکہ میں چینی سفیر کا پیلوسی کے دورہ تائیوان پر شدید احتجاج اور مخالفت

2022/08/03 15:49:43
شیئر:

دو تاریخ  کو امریکہ میں تعینات چینی سفیر چھین گانگ نے امریکی  ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان پروائٹ ہاوس کی قومی سلامتی کونسل اور وزارت خارجہ سے شدید احتجاج اور سخت مخالفت کا اظہار کیا۔

چینی سفیر نے کہا کہ امریکہ نے چین کے بارہا احتجاج اور سخت مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کا اہتمام کیا۔جس سے تائیوان معاملے پر امریکہ کے منفی رویے مزید واضح ہو چکے ہیں۔ اس سےون چائنا اصول اور چین ۔امریکہ تین مشترکہ اعلامیے کی شدید خلاف ورزی ہوئی ہے ، چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچا ہے اور چین ۔ امریکہ تعلقات کی سیاسی بنیاد کو شدید دھچکا لگا ہے۔اس اقدام سے  تائیوان کے علیحدگی پسندوں کو غلط پیغام ملا ہے۔ چین نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کی سخت مخالفت اور شدید مذمت کرتا ہے۔
چینی سفیر چھین کانگ نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ "تائیوان کارڈ " کھیلنا اور تائیوان کی آڑ میں چین کے لیے رخنہ اندازی کی پالیسی ترک کرے ، اپنی غلطی کی تصحیح کرے ، پیلوسی کے دورہ تائیوان کے منفی اثرات پر قابو پائے۔ چین کی خودمختاری اور سلامتی کے لیے نقصان دہ اشتعال انگیز سرگرمیوں سے باز رہے۔