چین کا تائیوان سے پھلوں اور مچھلیوں کی درآمد معطل کرنے کا فیصلہ

2022/08/03 11:33:38
شیئر:

3 اگست کوچینی ریاستی کونسل کے ترجمان برائے دفترِ امورِ تائیوان، ما شیاؤ گوانگ نے کہا کہ متعلقہ درآمدی اور برآمدی ضوابط اور خوراک کے تحفظ  کی ضروریات اور معیارات کے مطابق، متعلقہ محکمے نے تائیوان سے چائنیز مین لینڈ کو برآمد کیے جانے والے گریپ فروٹ، لیموں اور نارنگی سمیت دیگر پھلوں اور مچھلیوں کی کچھ اقسام کی درآمد کو فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔