عالمی برادری کی نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کی مخالفت

2022/08/03 15:36:05
شیئر:

دو تاریخ کو  امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر  نینسی پیلوسی نے چین کی سخت مخالفت اور انتباہات کو نظر انداز کرتے ہوئے تائیوان کا دورہ کیا۔دنیا کے کئی ممالک نے اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے بیانات جاری کیے ہیں اور ون چائنا اصول کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔روسی وزارت خارجہ نے اسی روز جاری ایک بیان میں کہا کہ روس پیلوسی کے دورہ تائیوان کو ایک صریح اشتعال انگیزی کے طور پر دیکھتا ہے۔ تائیوان ، خالصتاً چین کا داخلی معاملہ ہے اور چین کو قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے لازمی اقدامات کا حق حاصل ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نصیر کنعانی نے کہا کہ تمام ممالک کی خود مختاری کا احترام اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے امریکہ کو خبردار کیا کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جس سے دوسرے ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچے۔ شام، نکاراگوا  اور دیگر ممالک  کی جانب سے بھی پیلوسی کے دورے  کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جاپان ، برازیل اور وینزویلا کے سیاست دانوں اور  دانشوروں نے ایسے خیالات کا اظہار کیا کہ  پیلوسی کے اس اقدام نے بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کو بری طرح مجروح کیا ہے ۔