چین کی ایسٹرن تھیٹر جزیرہ تائیوان کے ارد گرد مشترکہ فوجی مشقوں کا ایک سلسلہ منعقد کرے گی

2022/08/03 00:26:24
شیئر:

چین کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان کرنل شی ای نے کہا کہ دو اگست کی رات سے چین کی پیپلزلبر یشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ جزیرہ تائیوان کے ارد گرد سلسلہ وار مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقاد کرے گی۔جزیرہ تائیوان  کے شمالی، جنوب مغربی اور جنوب مشرقی فضائی حدود  میں فضائی اور بحری مشترکہ مشق کی جائے گی۔ آبنائے تائیوان میں طویل فاصلے تک گولہ باری اور جزیرہ تائیوان کے مشرقی پانیوں میں باقاعدہ گائیڈڈ فائر ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ یہ کارروائی حال ہی میں تائیوان کے معاملے پر امریکہ کے منفی اقدام کا ردعمل اور تائیوان میں علیحدگی پسند عناصر  کے لیے سنگین انتباہ ہے۔