آسیان وزرائے خارجہ کے 55ویں اجلاس کا انعقاد

2022/08/03 12:09:19
شیئر:

 آسیان وزرائے خارجہ کا 55 واں اجلاس تین اگست کو کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنہ میں منعقد ہوا۔ کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن سین نے افتتاحی تقریب کی صدارت کی اور مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور آسیان کے سیکرٹری جنرل سے تکریمی ملاقاتیں کیں۔
رواں سال کا موضوع ہے "آسیان: مل کر ،چیلنجز کا مقابلہ کرنا"۔ آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ  کی علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے اور دیگر اہم موضوعات پر مشاورت جاری ہے۔