چین کا" تائیوان کی علیحدگی " کی مذموم کوششوں میں ملوث اداروں پر پابندیوں کا اعلان

2022/08/03 15:51:09
شیئر:

چینی ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور تائیوان کے ترجمان ما شیاو گوانگ نے تین تاریخ کو کہا کہ " تائیوان کی علیحدگی "کی مذموم کوششوں میں ملوث ادارے"تائیوان ڈیموکریسی فاؤنڈیشن"،"بین الاقوامی تعاون اور ترقیاتی فاؤنڈیشن" "جمہوریت" اور " تعاون و ترقی" کی آڑ میں عالمی براداری میں تائیوان کی علیحدگی کی کوشش کررہے ہیں ، چین مخالف قوتوں کے اجتماع سے چائنیز مین لینڈ کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور عالمی براداری میں ون چائنا کے ڈھانچے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔چائنیز مین لینڈ نے مذکورہ اداروں کے خلاف تادیبی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ، چائنیز مین لینڈ کی تنظیمیں ، کاروباری ادارے اور شخصیات مذکورہ اداروں کے ساتھ تعاون نہیں کر سکیں گے اور قانون کے مطابق مذکورہ اداروں کو کسی بھی قسم کی خدمات فراہم کرنے والی تنظیموں ، کاروباری اداروں اور شخصیات کے خلاف لازمی اقدامات کیے جائیں گے۔