کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے دفتر برائے امور تائیوان کا نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان پر شدید ردعمل

2022/08/03 00:12:12
شیئر:

دو تاریخ کو، امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے چین کے علاقے تائیوان کا دورہ کیا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے دفتر برائے امور تائیوان نے اسے تائیوان۔امریکہ ملی بھگت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ یہ چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہے، ایک چین کے اصول اور چین امریکہ تین مشترکہ اعلامیے کی سنگین خلاف ورزی ہے، بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے اور امریکہ کا اپنے سیاسی وعدوں سے انحراف ہے۔اس اقدام سے  تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کو  سنگین غلط پیغام ملا ہے ۔ ہم اس کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں اور اپنی شدید مذمت اور شدید احتجاج کا اظہار کرتے ہیں۔

مادر وطن کا دوبارہ اتحاد اور چینی قوم کی عظیم نشاتہ الثانیہ ایک ناگزیر تاریخی مرحلے میں داخل ہو  چکی ہے۔ مادر وطن کا متحد ہونا لازم ہے۔ یہ رجحان چند چین مخالف امریکی قوتوں کی منشاء اور تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کی خواہش سے متاثر نہیں ہوگا۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ چین مخالف امریکی قوتیں اور تائیوان ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام جو بھی اقدامات کریں، وہ اس حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتے کہ تائیوان چین کا حصہ ہے۔ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ تائیوان کے مسئلے کے تاریخی حقائق کا ادراک کرے ، عملی اقدامات کے ساتھ ایک چین کے اصول کی پاسداری کرے،  چین امریکہ تین مشترکہ اعلامیے پر عمل پیرا ہو اور مزید غلط راہ پر پھسلنے سے گریز کرے۔