تائیوان کے مختلف حلقوں کی نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کی مخالفت

2022/08/03 16:49:27
شیئر:

چین  کی ریاستی کونسل کے دفتر براِئے امور تائیوان کے ترجمان ما شیاو گوانگ نے تین تاریخ کو کہا کہ حالیہ دنوں، تائیوان علاقے میں " تائیوان کی علیحدگی " کی مخالفت کرنے والی سیاسی جماعتوں، گروہوں اور شخصیات  نے پیلوسی کے دورہ تائیوان پر شدید احتجاج کیا ہے ۔ انہوں نے پیلوسی کی جانب سے ذاتی سیاسی مفادات کی خاطر آبنائے تائیوان میں کشیدگی کو ہوا  دینے ، تائیوان  کو نقصان پہنچانے ، آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان کشیدگی کو بڑھانے  کی  اشتعال انگیز سرگرمی کی مذمت کی ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ  یہ تائیوان میں وسیع رائے عامہ کی عکاسی ہے جو بیرونی طاقتوں کے ذریعے جوڑ توڑ ، ڈی پی پی انتظامیہ کے غلط اقدامات سے انکار کرتے ہیں، اور امن، ترقی اور بہتر زندگی چاہتے ہیں۔ ہم اسے سراہتے ہیں  اور اس کی مکمل توثیق کرتے ہیں۔