ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کی پیلوسی کے دورہ تائیوان کی مخالفت اور مذمت

2022/08/03 15:32:14
شیئر:

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے دو تاریخ کو امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر  نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کی شدید مخالفت اور مذمت کی ۔ 

ہانگ کانگ  کے چیف ایگزیکٹو  جون لی نے کہا کہ پیلوسی کا چین کے علاقے تائیوان کا دورہ ون چائنا اصول کی صریح خلاف ورزی ہے،  جس سے  چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو شدید نقصان پہنچایا گیا  ہے، آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کیا گیا ہے اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ 
جون لی نے کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت " تائیوان کی علیحدگی " کی بھرپور مخالفت کرتی ہے ، چین کے داخلی معاملات میں بیرونی قوتوں کی مداخلت کی بھر پور مخالفت کرتی ہے ، مرکزی حکومت کی جانب سے قومی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی بھرپور حمایت کرتی ہے  اور اس  تناظر میں مرکزی حکومت کے تمام لازمی اقدامات کی معاونت کرتی ہے ۔