پاکستان سمیت دیگر ممالک کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کی مخالفت

2022/08/03 18:52:56
شیئر:

تین تاریخ کو دنیا کے کئی ممالک کی سیاسی جماعتوں نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے چین کے علاقے تائیوان کے دورے کی سختی سے مخالفت کی۔ سیاسی جماعتوں کے خیال میں  اس اقدام سے چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچاہے . تمام سیاسی جماعتوں نے ون چائنا اصول پر کاربند رہنے کا اعادہ کیا اور امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے۔
مختلف بیانات   میں چین کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت کو ناقابل قبول قرار دیا گیا، اور امریکہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ چین۔امریکہ تین مشترکہ اعلامیے کی نیک نیتی سے پابندی کرے اور قومی اتحاد کے حصول کے لیے چین کی کوششوں کا احترام کرے۔