چینی وزیر خارجہ کی امریکہ کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر کڑی تنقید

2022/08/04 15:29:55
شیئر:

 

چار اگست کو چین  کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے نوم پینہ میں مشرقی ایشیائی تعاون سے متعلق وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے دوران چین کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی اشتعال انگیز رویے پر چین کے موقف کی مزید وضاحت کی۔وانگ ای نے کہا کہ امریکہ عالمی قانون کو پامال کررہا ہے، دو طرفہ سیاسی وعدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، آبنائے تائیوان میں امن کو نقصان پہنچا رہا ہے، علیحدگی پسندی کی حمایت کررہا ہے اور گروہی محاز آرائی کی وکالت کر رہا ہے۔ یہ چینی عوام اور خطے میں امن پسند ممالک کے عوام کے لیے ایک صریح اشتعال انگیزی ہے، اور ایک سیاسی جوا ہے جس کے لامحالہ منفی اثرات مرتب ہوں گے 
.وانگ ای نے  پیلوسی کے رویے کو امریکی سیاست، امریکی سفارت کاری اور امریکی ساکھ کا ایک اور دیوالیہ پن قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ آبنائے تائیوان میں امن اور علاقائی استحکام کے لیے سب سے بڑا "ٹربل میکر" ہے۔ اگر چین نے امریکہ کے مذموم، غیر ذمہ دارانہ اور انتہائی غیر منطقی اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ نہیں کیا تو عالمی تعلقات میں خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کا اصول محض ایک "مردہ خط" بن کر رہ جائے گا، ہر قسم کی علیحدگی پسند اور انتہا پسند قوتیں شدت اختیار کریں گی، انتہائی کوششوں سے حاصل شدہ  امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچے گا ۔
انہوں نے واضح کیا کہ چین کی جانب سے حالیہ اور آئندہ اٹھائے جانے والے جامع اقدامات  ناگزیر اور بروقت دفاعی جوابی اقدامات ہیں۔