جی 7 گروپ اور یورپی یونین کا امور تائیوان سے متعلق بیان ، چین کا سخت رد عمل

2022/08/04 15:58:38
شیئر:

تین تاریخ کو یورپی یونین میں تعینات چینی وفد کے ترجمان نے جی 7 گروپ کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے نمائندہ اعلیٰ برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان چین کا حصہ ہے۔ تائیوان کے امور میں مداخلت ، چین کی خودمختاری کو نقصان پہنچانا ہے۔جی 7 اور پورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے بیان میں نام نہاد "ضابطہ پر مبنی بین الاقوامی آرڈر "  اقوام متحدہ کے چارٹر سے متصادم ہے۔یہ ان کی اپنی غاصبانہ منطق ہے کہ آپ جرم کریں مگر کسی کو جوابدہ نہ ہوں۔آبنائے تائیوان کی موجودہ صورتحال میں کون کس کو دھمکا رہا ہے؟ اور اس صورتحال کا ذمہ دار کون ہے ؟اس وقت چین کی خودمختاری کو اشتعال انگیزی کا سامنا ہے۔ایک  صدی قبل آٹھ طاقتوں کی اتحادی افواج نے چین پر جارحیت کی تھی۔ آج بھی جی 7 پلس 1 پر مشتمل آٹھ طاقتیں ہیں۔کیا آپ آٹھ طاقتوں کی نئی اتحادی افواج قائم کرنا چاہتے ہیں؟ آپ کے خیال میں کیا آج کا چین بھی ماضی جیسا ہے؟ تائیوان سے وابستہ تمام معاملات چین کے داخلی امور ہیں اور چین کی خودمختاری سے جڑے ہیں۔آج کی دنیا مغربی طاقتوں کی بالادستی کا دور نہیں ہے۔ تائیوان کے حوالے سے کیا کرنا ہے ،اس کا فیصلہ 1.4بلین چینی عوام کریں گے۔