نوم پنہ میں چینی اور جاپانی وزرائے خارجہ کی ملاقات نہیں ہو گی ، چینی وزارت خارجہ

2022/08/04 16:52:44
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے چار تاریخ کو  یومیہ نیوز بریفنگ میں واضح کیا کہ چینی اور جاپانی وزرائے خارجہ  کے درمیان نوم پنہ میں ملاقات نہیں ہو گی، کیونکہ جاپان نے جی 7  اور یورپی یونین  کے  مشترکہ بیان میں چین پر غیر معقول الزام  عائد کیا ہے، صحیح اور غلط کو الجھایا ہے، اورامریکہ کی جانب سے چین کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر جواز فراہم کیا ہے ۔اس تناظر میں چینی عوام نے شدید عدم اطمینان ظاہر کیا ہے۔چینی اور جاپانی وزرائے خارجہ کے درمیان نوم پنہ میں ملاقات نہیں ہو گی ۔تائیوان کے معاملے پر جاپان تاریخی قصوروار ہے اور اسے  تائیوان کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ  بیان دینے کا کوئی حق نہیں ہے۔