امریکہ میں بھی پیلوسی کے دورہ تائیوان کو غیرذمہ دارانہ فعل قرار دے دیا گیا

2022/08/04 19:16:19
شیئر:

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپکر نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کو نہ صرف عالمی برادری بلکہ امریکہ کے اندر بھی تنقید کا سامنا ہے۔تین تاریخ کو امریکہ میں مطالعہ چین کے ماہراور سینئر سفارت کار چاس ڈبلیو فری مین نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پیلوسی کا دورہ تائیوان ان کا ذاتی سیاسی شو ہے اور یہ ایک غیرذمہ دارانہ عمل ہے۔ بلاشبہ ان کے اس دورے سے بین الاقوامی جغرافیائی سیاست میں تناو بڑھے گا اور چین -امریکہ تعلقات کے معمول پر واپس لانے کا عمل بھی شدید متاثر ہو گا۔

فری مین نے چین-امریکہ مشترکہ تین اعلامیوں کے اجراء میں اہم کردار ادا کیا تھا اور تائیوان کے حوالے سے بھی معاملات کی ذمہ داری نبھائی ہے۔ انہوں نے  کہا کہ 1979 میں جاری کردہ چین امریکہ سفارتی تعلقات کے قیام کے مشترکہ علامیے میں واضح کیا گیا کہ امریکی عوام تائیوان کے عوام کے ساتھ ثقافتی، تجارتی اور دوسرے غیرسرکاری روابطہ برقرار رکھیں گے۔تاہم بعض امریکی سیاستدانوں کا عمل اس معاہدے سے متصادم ہے۔