پاکستان کا ون چائنا پالیسی کے لیے اپنے مضبوط عزم کا اعادہ

2022/08/04 09:27:32
شیئر:

پاکستان نے ایک بار پھر ون چائنا پالیسی کے لیے اپنے مضبوط عزم کا اعادہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آبنائے تائیوان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے جس کے علاقائی امن و استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا پہلے ہی یوکرائن کے تنازع کی وجہ سے سلامتی کی نازک صورتحال سے دوچار ہےدنیا ایک اور بحران کی متحمل نہیں ہو سکتی جس کے عالمی امن، سلامتی اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں۔پاکستان اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ بین الر یاستی تعلقات باہمی احترام، اندرونی معاملات میں عدم مداخلت اور اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور دو طرفہ معاہدوں کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے مسائل کے پرامن حل پر مبنی ہونے چاہئیں۔