چین کی جانب سے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ضروری جوابی اقدامات کرنا درست اور جائز ہے

2022/08/04 12:43:26
شیئر:

چار اگست کو چین کی ریاستی کونسل کے دفتر براِئے امور تائیوان کے ترجمان ما شیاو گوانگ نے اپنے بیان میں کہا کہ نینسی پیلوسی کے دورہِ تائیوان کے حوالے سے حقائق بہت واضح ہیں اور ان کی نوعیت بہت سنجیدہ ہے۔ یہ "جمہوریت اور آزادی" کا دفاع اور حفاظت نہیں ،یہ چین کے اقتدار اعلی  اور علاقائی سالمیت کے خلاف اشتعال انگیزی  ہے۔ تائیوان کا معاملہ ’’علاقائی‘‘ معاملہ نہیں ،   چین کا اندرونی معاملہ ہے۔ چین کی جانب سے اپنےاقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ضروری جوابی اقدامات کرنا بالکل درست اور جائز ہے۔
"تائیوان کے علیحدگی پسند" عناصر اور بیرونی مداخلت کارقوتوں کو سزا دنیا  کسی بھی خود مختار ملک کی جانب سے بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے مطابق اپنے اقتدار اعلی ،سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لیے اٹھایا جانے والا اقدام ہے۔ یہ مناسب، جائز اور معقول ہے۔