امریکہ کو صحت عامہ کے ایک اور بحران کا سامنا

2022/08/04 16:42:34
شیئر:

 

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق  نیویارک نے مونکی پوکس کو صحت عامہ کی ایمرجنسی قرار دیا ہے کیونکہ کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔کووڈ۔۱۹ کی وبائی صورتحال کے تناظر میں امریکہ کو صحت عامہ کے ایک اور بحران کا سامنا ہے لیکن ملک ایک ابھرتے ہوئے وائرس کو دور رکھنے کے لیے آمادہ نظر نہیں آتا  اور نہ ہی  اس پر بات کرنے کے لیے تیار  ہے۔
امریکہ میں  شرمناک روایت موجود ہے جب کہ 19 ویں صدی  میں ملک ہیضہ اور چیچک کے عالمی پھیلاؤ کے لیے تیاری کرنے میں ناکام رہا تھا ۔کیونکہ یہ عقیدہ پایا جاتا تھا کہ یہ امراض صرف "غیر اخلاقی" قوموں کو متاثر کرتے ہیں۔ اس قسم کے اعتقاد نے امریکی تاریخ میں قوم پرستوں کو یہ اجازت دی ہے کہ وہ تارکین وطن کے گروہوں کو امراض کے کیریئر کے طور پر بدنام کرسکیں۔ کووڈ۔۱۹  کے تناظر میں جس وقت امریکہ نے 13 مارچ 2020 کو قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا، ہزاروں امریکی پہلے ہی متاثر ہو چکے تھے، اور وائرس کی رفتار قابو سے باہر تھی۔