کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن سین کی چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات

2022/08/04 15:53:24
شیئر:

کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن سین  نے تین تاریخ کو نوم پنہ میں  چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ  ای  سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ہن سین نے  کہا کہ کمبوڈیا ون چائنا اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے اور ان کا موقف ہے کہ تائیوان چین کی سرزمین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔ کمبوڈیا چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی قول و فعل کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور چین کی اپنے بنیادی مفادات کے تحفظ کے لیے کوششوں کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھے گا اور 1.4 بلین چینی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔ہن سین نے کہا کہ "بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر نے ٹھوس ثمرات حاصل کیے ہیں اور لوگوں کو بہت فائدہ پہنچایا ہے۔ کمبوڈیا دونوں ممالک کے ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کو آگے بڑھانے ،  دونوں ممالک کی ترقیاتی حکمت عملیوں کے درمیان گہری ہم آہنگی اور معیشت، تجارت، بنیادی ڈھانچے ،  معدنیات، توانائی، زراعت اور دفاعی امور  سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے آمادہ ہے ۔ 

 وانگ ای نے چین کمبوڈیا دوستی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چین کمبوڈیا کی ون چائنا پالیسی  اور چین کے مرکزی مفادات کے تحفظ کی حمایت کو خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔چین کمبوڈیا کے ساتھ مل کر اپنی اپنی  خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ،عالمی تعلقات کے تناظر میں اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے  بنیادی اصولوں کے تحفظ اور بین الاقوامی انصاف کے تحفظ کے  لیے کام کرتا رہے گا ۔ وانگ ای نے کہا کہ چین اور کمبوڈیا کی "بیلٹ اینڈ روڈ" کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر  میں ٹھوس ثمرات سامنے آئَے ہیں جس سے ترقی کے وسیع امکانات ظاہر ہو رہے ہیں۔