جزیرہِ تائیوان کےارد گرد چھ علاقوں میں پی ایل اے کی فوجی مشق کے بارے میں ماہرین کی وضاحت

2022/08/04 12:31:04
شیئر:

 چینی پیپلز لبریشن آرمی، بیجنگ وقت کے مطابق چار اگست   بارہ بجے سےسات اگست بارہ بجے تک جزیرہِ تائیوان کے ارد گرد  کی سمندری و فضائی حدود میں اہم فوجی مشق کرے گی جس دوران اصلی گولہ بارود کا استعمال کیا جائے گا۔  چین کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے پروفیسر مینگ شیانگ چھنگ نےاس حوالے سے کیے جانے والےسوالات کے جوابات دیئے۔
 سوال کیاگیا کہ فوجی مشق  چار تاریخ سے کیوں شروع ہوگی؟
پروفیسر مینگ شیانگ چھنگ نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی طرز عمل کے مطابق، "لائیو فائر ڈرلز "کی اطلاع  کم از کم 24 گھنٹے پہلے دینا ضروری ہوتا ہے ۔ جس کے دوران بحری جہازوں کا انخلاء اور روٹس ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر بندوبست کیے جاتے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ شہریوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔
ایک اور سوال تھا کہ فوجی مشق کے لئے  جزیرہِ تائیوان کےارد گرد کے چھ علاقوں کا انتخاب کیوں کیا گیا؟
اس سوال کے جواب میں پروفیسر مینگ شیانگ چھنگ کا کہنا تھاکہ موجودہ فوجی مشق  میں  جزیرہِ تائیوان کے اردگرد کے منتخب کردہ چھ علاقوں کی گنجائش وسیع ہے یہ جزیرے سے قریب ہیں ۔ موجودہ  فوجی  مشق  طاقت ور ہے ۔یہ چھ علاقے جزیرہِ تائیوان کے قریب ترین وہ تربیتی علاقے ہیں، جو جزیرہِ تائیوان کی حلقہ بندی تشکیل دیتے ہیں اور  مستقبل میں قومی وحدت  کی سٹریٹجک نمونےکی تشکیل کے لیے فائدہ مند ہے۔