چینی وزیر خارجہ نے تائیوان سے متعلق جی 7 کے وزرائے خارجہ کا بیان مسترد کر دیا

2022/08/04 19:56:13
شیئر:

 

چار اگست کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے نوم پینہ میں مشرقی ایشیائی تعاون کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے دوران تائیوان سے متعلق  جی 7 کے وزرائے خارجہ  کے بیان کو رد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ ہی ہے جس نے اس واقعہ کو بھڑکایا، بحران پیدا کیا اور کشیدگی کو بڑھا رہا ہے۔ امریکی اشتعال انگیزی نے ایک بدترین مثال قائم کی ہے۔ اگر امریکی اقدام کو روکا نہ گیا تو اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول ، بین الاقوامی قانون اور علاقائی امن کی ضمانت کیسے دی جا سکے گی۔
 وانگ ای نے زور دے کر کہا کہ جی 7 کے وزرائے خارجہ کا بیان صحیح اور غلط کو الجھا رہا ہے اور چین کی جانب سے خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے معقول اور جائز اقدامات پر بے بنیاد الزام تراشی ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو کسی بھی ایسے اقدام کی واضح طور پر مخالفت کرنی چاہیے جو ون چائنا  اصول کو چیلنج کرے اور دوسرے ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی پر مبنی  ہر قسم کے اقدامات کا راستہ روکا جائے۔ علاقائی ممالک کو متحد ہو کر خطے میں بالادست رویوں کی مخالفت کرنی چاہیے۔ صرف اسی صورت میں ہم اپنی اپنی سلامتی اور علاقائی امن و استحکام کا صحیح معنوں میں تحفظ کر سکتے ہیں۔