تاریخ، تائیوان کے"علیحدگی پسند" عناصر سے حساب ضرور لے گی ۔ چین کی ریاستی کونسل کے دفتر براِئے امور تائیوان کا بیان

2022/08/04 12:09:44
شیئر:

چار اگست کوچین کی ریاستی کونسل کے دفتر براِئے امور تائیوان کے ترجمان، ما شیاو گوانگ نے ایک بیان میں کہا کہ صوبہ تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کی رکن شیاؤ مئی چھین ، اکثر "علیحدگی" سے متعلق بیانات دیتی رہتی ہیں ، امریکی سیاست دانوں کو تائیوان کا دورہ کرنے کی ترغیب دیتی ہیں، امریکی فوج سے ہتھیاروں کی خریداری کرنےکی بھرپور حمایت کرتی ہیں اور تائیوان سے متعلق منفی بل سامنے لانے کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔حال ہی میں شیاو مئی چھین نے نینسی پیلوسی کو دورہِ تائیوان کے لیے آمادہ کیا ، "ایک چین"کے اصول پر اشتعال انگیزی کی ، آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات کو شدید نقصان پہنچایا اور آبنائے تائیوان کی صورت حال میں کشیدگی اور ہنگامہ آرائی کو مزید بڑھایا۔سیاسی مفادات کے حصول کے لیے، شیاؤ مئی چھین نے چین سے باہر  مخالف قوتوں کے پیادے کے طور پر کام کرنے، چینی قوم کے بنیادی مفادات کو نقصان پہنچانے اور تائیوان کے ہم وطنوں کو ایک خطرناک کھائی کی جانب  دھکیلنے سے دریغ نہیں کیا۔جو کوئی بھی قومی مفادات سے غداری کررہا ہے اور "تائیوان کی علیحدگی" میں ملوث ہےاس کا انجام کبھی بھی اچھا نہیں ہو گااور تاریخ اس سے حساب ضرور لے گی ۔