3 اگست کو، بہت سارے ممالک کے سرکاری حکام نے مختلف
بیانات میں نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کی شدید مذمت کی۔ بیانات کے مطابق امریکی
اقدام چین کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی ہے جس سے ون چائنا اصول کو پامال
کیا گیاہے ۔
اسی روز دنیا کے 40 سے زائد ممالک کی 60 سیاسی جماعتوں نے پیلوسی
کے دورہ تائیوان کی سخت مخالفت کی ۔ انہوں نے اسے چین کے خلاف صریح اشتعال انگیزی
قرار دیا۔ تمام جماعتوں نے ون چائنا اصول پر کاربند رہنے کا اعادہ کیا اور امریکہ
سے فوری طور پر چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔