آبنائے تائیوان میں چینی پیپلز لبریشن آرمی کی فوجی مشقوں کا آغاز

2022/08/04 15:52:14
شیئر:

چار تاریخ سے بیجنگ کے مقامی وقت بارہ بجے سے سات تاریخ بار ہ بجے تک، آبنائے  تائیوان  میں چینی پیپلز لبریشن آرمی کی اہم فوجی مشقیں اور تربیتی آپریشنز  منعقد کیے جا رہے ہیں۔اس دوران جزیرے کے ارد گرد چھ علاقوں میں لائیو فائر ڈرلز بھی کی جائیں گی ۔ اس عرصے کے دوران،  بحری جہاز اور ہوائی جہاز متعلقہ آبی اور فضائی حدود میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

چار اگست کو دن تقریباً ایک بجے چینی پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے فوجی دستوں نے آبنائے تائیوان میں لانگ رینج لائیو فائر شوٹنگ کی تربیت کی اور آبنائے تائیوان کی مشرقی جانب کے  مخصوص علاقوں پر کامیابی سے اہداف کو نشانہ بنایا۔