"چین کو کنٹرول کرنے کے لیے تائیوان کا استعمال" چین کی نشاۃِ ثانیہ کے تاریخی عمل کو تیز کرے گا۔ چینی وزارت خارجہ

2022/08/04 12:34:52
شیئر:

3 اگست کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورہِ تائیوان کے حوالے سے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ نینسی پیلوسی اور تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں  کے ذریعے  چین کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرنے سےچین کی نشاۃِ ثاںیہ کےعمل کو روکنا ناممکن ہے بلکہ یہ ہتھکنڈے اس عمل کواور تیز کریں گے۔  

ہوا چھون اینگ نے کہا کہ چین اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کے بھرپور دفاع کے لیےجو موثر اور طاقت وراقدامات کرے گا ، امریکہ اور تائیوان کی علیحدگی پسند قوتیں انہیں محسوس کریں گی۔

ماضی میں چین کے خلاف امریکہ کی ہر اشتعال انگیزی کے نتائج خود اس کے لیے ذلت آمیز  رہے۔ ماضی قریب میں نینسی پیلوسی نے ہانگ کانگ میں تشدد پسند گروہوں کو اکسایا اور نام نہاد 'خوبصورت منظر نامے' کی حمایت کی، لیکن اس سے ہانگ کانگ میں افراتفری سے امن کی بحالی  اور امن کی بحالی سے خوشحالی کی طرف منتقلی کا عمل  تیز ہوا اور اس بار بھی ایسا ہی ہوگا۔  

ہوا چھون اینگ نے اسی دن واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والےنینسی پیلوسی کے دستخط شدہ مضمون پر بھی تنقید کی اور نشاندہی کی کہ پیلوسی نے اپنے ہی ملک کے بکھیڑوں پر آنکھیں بند کیں، اپنے ملک میں لوگوں کے رزق روزگار اور فلاح و بہبود  کی پرواہ نہیں کی، لیکن دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی، جس سے  امریکی سیاستدانوں کی منافقت اور بےنقاب ہوتی ہے اور دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت، چین کے استحکام کو نقصان پہنچانے، اور انسانی حقوق کی آڑ میں چین کی ترقی کو روکنے کے لیےان کے مذموم عزائم کا پردہ فاش ہو گیا ہے۔