اقوام متحدہ کی تیل اور گیس کمپنیوں کی "انتہائی لالچ" پر شدید تنقید

2022/08/05 15:41:36
شیئر:

 

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے بدھ کے روز تیل اور گیس کمپنیوں کی "انتہائی لالچ" کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کمپنیوں نے دنیا کے غریب ترین لوگوں کو مسائل سے دوچار کرتے ہوئے توانائی کے بحران سے ریکارڈ منافع کمایا ہے۔ انتونیو گوئتریس نے کہا کہ یہ "غیر اخلاقی" ہے کہ سال کی پہلی سہ ماہی میں توانائی کی سب سے بڑی کمپنیوں نے تقریباً 100 بلین ڈالر کا مشترکہ منافع کمایا۔انہوں نے تمام حکومتوں پر زور دیا کہ وہ ایسی کمپنیوں کے حد سے  زیادہ منافع پر ٹیکس عائد  کریں اور اس مشکل وقت میں کمزور ترین طبقات کی مدد کے لیے فنڈز کا استعمال کریں۔