امریکہ میں کووڈ۔۱۹ سے ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا اندیشہ

2022/08/05 15:43:03
شیئر:

 

یو ایس اے ٹوڈے کے تجزیے کے مطابق جولائی میں، 12,500 سے زیادہ امریکی شہری کووڈ۔۱۹ سے ہلاک ہوئے ہیں۔جانز ہاپکنز بلومبرگ سکول آف پبلک ہیلتھ  میں وبائی امراض کے ماہر ڈیوڈ ڈوڈی نے اندیشہ ظاہر کیا کہ  کووڈ۔۱۹ سے ہونے والی اموات سالانہ فلو سے ہونے والی اموات کے مقابلے میں تقریباً چار گنا ہوں گی۔ماہرین نے کہا کہ ہلاک ہونے والے زیادہ تر امریکی شہری امیونو کمپرومائزڈ یا 75 سال سے زیادہ عمر کے تھے۔