جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کا ون چائنا اصول پر کاربند رہنے کا اعادہ

2022/08/05 19:56:46
شیئر:
مقامی وقت کے مطابق پانچ اگست کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے ترجمان لائل لیبرون نے حال ہی میں امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے چین کے علاقے تائیوان کے دورے کے حوالے سے ون چائنا اصول پر کاربند رہنے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ 1971  میں  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں چین کے حوالے سے منظور کردہ قرارداد 2758  پر قائم ہے۔