چین کی ڈیموکریٹک پارٹیز کا مشترکہ بیان

2022/08/05 11:41:54
شیئر:

چینی کو مین تانگ پارٹی اور چائنا ڈیموکریٹک لیگ سمیت چین کی متعدد جمہوری جماعتوں نے حال ہی میں ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ چین کی جمہوری جماعتیں امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کی سخت مخالفت کرتی ہیں۔چین کی تمام جمہوری جماعتیں مادر وطن اور امن سے محبت کرنے کی شاندار روایت کی امین ہیں، وہ آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات کی پرامن ترقی کے لیے کوشاں ہیں اور چین کے اقتدار اعلی ، سلامتی اور ترقی کے مفادات کا ثابت قدمی کے ساتھ تحفظ کرتی ہیں۔ ہم ملک کے اقتدار اعلی  اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے چینی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے تمام ضروری اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
مادر وطن کے مکمل اتحاد کا ادراک چینی قوم کی مشترکہ خواہش اور مقدس فریضہ ہے، چینی حکومت اور چینی عوام کا عزم چٹان کی طرح مضبوط ہے۔ مادر وطن کو متحد ہونا ہے، اور اس کا متحد ہونا ناگزیر ہے، یہ امریکہ کی طرف سے کچھ چین مخالف، ہٹ دھرم  قوتوں کی مرضی سے نہیں رکے گا اور نہ ہی یہ "تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں "  کی خواہشات پر مبنی سوچ سے متاثر ہوگا۔ تاریخ کے رجحان کے خلاف جانے اور چین کے مکمل اتحاد اور چینی قوم کی عظیم نشاۃِ ثانیہ کے حصول میں رکاوٹ ڈالنے کی کوئی بھی کوشش ناکامی سے دوچار ہوگی۔