عالمی برادری کی تائیوان کے حوالے سے چین کے موقف کی حمایت

2022/08/05 16:59:35
شیئر:

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کے حوالے سے مختلف ممالک کی حکومتوں نے ایک چین کے اصول سے متعلق اپنی پاسداری کا اعادہ کیا اور بین الاقوامی قانون کو پامال کرنے والے اور چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے نفرت انگیز امریکی اقدامات کی مخالفت کی۔

سری لنکا کے صدر وکرما سنگھے نے 4 اگست کو ایک چین کے اصول کی حمایت اور تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کا احترام کرنے کے سری لنکا کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

روسی سیکیورٹی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویف نے کہا کہ پیلوسی کا دورہ تائیوان  ایک صریح اشتعال انگیزی ہے جو براہ راست ایشیائی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہے۔ ایک جانب امریکہ ایک چین کے اصول کو برقرار رکھنے کا دعویٰ کرتا ہے لیکن دوسری جانب وہ علیحدگی پسند قوتوں کو اکسانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

جنوبی سوڈان، ڈومینیکا، تنزانیہ، متحدہ عرب امارات، قطر، ڈیموکریٹک ریپبلک آف ساؤ ٹوم اینڈ پرنسپے، موزمبیق اور دیگر ممالک نے بھی ایک چین کے اصول پر قائم رہنے اور چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کا اعادہ کیا۔