چینی وزارت خارجہ کا G7 کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے نمائندہِ اعلیٰ کے تائیوان سےمتعلق بیان پر احتجاج

2022/08/05 12:33:25
شیئر:

جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے نمائندہِ اعلیٰ برائے خارجہ و سلامتی امور کے تائیوان سے متعلق دیئے گئے منفی بیان پر باضابطہ احتجاج درج کروانے کے لیے چین کے نائب وزیر خارجہ ڈینگ لی نے چار اگست کو متعلقہ یورپی ممالک اور یورپی یونین کےچین میں تعینات  سفرا  کو ہنگامی طور پر طلب کیا۔ 
ڈینگ لی نے کہا کہ یہ بیان حقائق کو مسخ کرتے ہیں اور سیاہ و سفید کو الجھا تے ہیں۔ یہ عمل چین کے اندرونی معاملات میں بے جا مداخلت اور  سیاسی اشتعال انگیزی ہے، جس سے "تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں"  کو ایک بے حد غلط پیغام دیا گیا ہے جن کی نوعیت شر انگیز  ہے۔ چین اس کی شدید مذمت اور مخالفت کرتا ہے اور اس پر اپنا بھرپور احتجاج درج کرواتا ہے۔