وانگ ای کی آسیان اور چین-جاپان-جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت

2022/08/05 10:34:15
شیئر:

چاراگست کو، چین کے  ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے نوم پنہ میںچین-جاپان-جنوبی کوریا  اور  آسیان یعنی  تھری پلس ٹین وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی۔
وانگ ای نے کہا کہ 10+3 تعاون، ماضی کی وراثت اور مستقبل کے آغاز کے کلیدی دور میں ہے۔چین خطے کے ممالک کے ساتھ یکجہتی و ہم آہنگی برقرار رکھنے ،علاقائی امن و استحکام اور ترقی کو مضبوطی سے فروغ دینے کا خواہاں ہے اور مشرقی ایشیائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے 13 ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات اور طویل مدتی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز رکھنے کا سلسلہ جاری رکھے گا  تاکہ خطے کی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا جا سکے۔ اس حوالے سے  وانگ ای نے چار تجاویز پیش کیں۔
پہلی ، مشرقی ایشیا کی ترقی کے لیے طویل مدتی بلیو پرنٹ کی منصوبہ بندی ۔ دوسری ،علاقائی اقتصادی انضمام کا فروغ ۔ تیسری ،بحران کے ردعمل کی صلاحیت میں بہتری اور  چوتھی تجویز یہ کہ خطے کی تبدیلی و ترقی کی درست سمت میں رہنمائی کی جائے۔
اجلاس میں شریک متعلقہ فریقین نے انسداد وبا اور علاقائی اقتصادی بحالی میں 10+3 تعاون کےاہم کردار کی مکمل توثیق کی اور علاقائی اقتصادی انضمام کو تیز کرنے، RCEP کے مکمل نفاذ ، ممالک کی اقتصادی لچک کو بڑھانے، پیداوار کی روانی کو یقینی بنانے اور مشترکہ طور پر خوراک اور توانائی کے تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے پر اتفاق کیا۔ تمام فریقین نے صحت عامہ، ڈیجیٹل معیشت، سبز ترقی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کا عہد بھی کیا۔